Advertisement

وزیر اعظم عمران خان 25اپریل کو چین کا چار روزہ دورہ کرینگے ، اہم معاہدوں پر دستخط ہونگے، کون کون ساتھ جائے گا؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

Advertisements

وزیر اعظم عمران خان 25اپریل کو چین کا چار روزہ دورہ کرینگے ۔ تیار کر دہ شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 25 اپریل کو چین کا چار روزہ دورہ کریں گے،وزیر اعظم عمران خان کی روانگی 25 اپریل کو سوا بارہ بجے چین کے لئے روانہ ہوں گے ،وزیر اعظم عمران خان کی واپسی 29 اپریل کو رات ساڑھے بارہ بجے ہوگی ،کابینہ کے سینئر ارکان کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ چین جائیں گی ،وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیار، وزیر بحری امور علی زیدی ہمراہ جائیں گے، وزیر ریلوے شیخ رشید، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی ہمراہ جائیں گے ،

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کیدورہ چین کے دوران توانائی،ہاوسنگ، ریلوے سمیت مختلف معاہدے ہوں گے ،دورہ چین کے دوران سی پیک سے متعلق بھی اہم پیش رفت کا امکان ہے ،وزیر اعظم عمران خان کی چینی صدر، چینی وزیر اعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق فورم میں دنیا بھرسے100سیزائدممالک کیسربراہ اورمندوبین شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

جاپان نے غیر ملکی ورکرز کیلئے دروازے کھول دئیے ،نئی ویزہ پالیسی جاری ، جانتے ہیں کیا کیا شرائط رکھی گئی ہیں؟

جاپان میں افرادی قوت کی کمی کے باعث غیرملکی محنت کشوں کے لیے نئی ویزہ پالیسی متعارف کرا دی گئی ہے۔ لاکھوں بلیو کالر ملازمین کی تلاش میں یہ نئے قوانین نافذ العمل ہو گئے ،جاپان کی تاجر برادری نے اس حکومتی فیصلے اور ویزے کے قواعد و ضوابط میں نرمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ دوسری جانب کئی جاپانی شہریوں نے اسے حکومتی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ملکی شہریوں کی ملازمتوں، سماجی ہم آہنگی اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کی طرف سے متعارف کرائی گئی نئی ویزہ پالیسی کے دو ورژن ہیں اور دونوں میں ہی درخواست گزاروں کے لیے کسی جاپانی کمپنی کا سپانسر لیٹر حاصل کرنا ضروری ہے۔ ممکنہ ملازمین کو متعدد لازمی امتحانات بھی پاس کرنا ہوں گے، جن میں جاپانی زبان کا امتحان بھی شامل ہے۔پہلی قسم کے ویزے ان غیرملکیوں کو فراہم کیے جائیں گے، جو فوڈ سروسز، صفائی، تعمیرات، زراعت، ماہی گیری، گاڑیوں کی مرمت اور صنعتی مشینری آپریشن کے شعبوں میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ویزے محدود مہارت رکھنے والے غیرملکیوں کے لیے ہوں گے۔ پہلی قسم کے ویزوں کی مدت پانچ سال تک ہو گی لیکن ایسے ویزوں کی تجدید بھی ممکن ہو گی۔ ایسے تمام غیرملکی ملازمین اپنے اہلخانہ کو جاپان بلانے کے اہل نہیں ہوں گے۔تاہم جن ہنرمند افراد کو دوسری قسم کا ویزہ دیا جائے گا، وہ مخصوص معیارات پر پورا اترنے کے بعد اپنے اہلخانہ کو جاپان بلا سکیں گے۔

اسی وجہ سے کئی جاپانی شہری وزیراعظم شینزو آبے کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان ناقدین کے مطابق اس طرح جاپان میں تارکین وطن کے لیے مستقل رہائش کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔جاپان میں افرادی قوت کا مسئلہ چوبیس گھنٹے کھلنے والے اسٹوروں کو دیکھ کر مزید واضح ہو جاتا ہے۔ افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے ایسے اسٹورز کے مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ فرنچائز معاہدوں کے تحت انہیں لازمی طور پر چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرنا ہوتی ہے۔مبصرین کے مطابق جاپان کو زیادہ آٹومیشن اور روبوٹس کی مدد کے ساتھ بھی لوگوں کی کمی کا سامنا ہے۔ اس نئی پیش رفت کو جاپان کے لیے ایک ٹیسٹ کیس بھی قرار دیا جا رہا ہے کہ وہ تارکین وطن کا معاشرے میں انضمام کیسے کرے گا اور کس حد تک اپنے اس منصوبے میں کامیاب رہتا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings