Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں فٹ پاتھ پر سونے وا لے خاندان کی تصویر اپنے پیغام کے ساتھ ٹوئٹ کردی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں فٹ پاتھ پر سونے والی فیملی کی تصویر اپنے پیغام کے ساتھ ٹوئٹ کردی ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم غریب لوگوں کیلئے پرعزم ہیں تاکہ انہیں چھت ملے۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلے شیلٹر ہوم کیا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے ،ہم غریبوں کو تعلیم ، صحت اور گھر فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پانچ اور صوبہ پنجاب کے دیگر پانچ شہروں میں شیلٹرہومز بنائے جائیں گے ۔ تاہم تجزیہ کاروں نے سوال کیاکہ وزیراعظم نے فٹ پاتھ پر سوئی فیملی کی تصویر کیوں شیئر کی؟، شاید اس سے بے گھر افراد کی مشکلات جاننے اور معاملہ بہتر انداز میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings