Advertisement

وزن کم کرنے کیلئے مٹر کتنے فائدہ مند ہیں ، جان کر آپ آج سے ہی اسکا زیادہ سے زیادہ استعمال شروع کردینگے

Advertisements

مٹر ایک سبزی ہے جو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے۔ مٹر غذائیت سے بھرپور ذائقہ دار سبزی ہے۔ جو انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔موسمِ سرما کی سوغات مٹرجسے ہر شخص بہت شوق سے پکاتا اورکھاتا ہے، کیا آپ جانتے ہیں کہ مٹروزن کم کرنے میں کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے؟اگر نہیں جانتے تو آج جان جائیں گے کہ مٹر کا استعمال وزن کیسے کم کرتا ہے۔ فائبر سے بھرپورمٹر غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اس میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے،

فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث مٹر کھانے کےکافی دیربعد بھی آپ کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا اور پیٹ بھرا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے مسلسل استعمال سے وزن گھٹ جاتا ہے۔کم کیلوریز نوڈلز اور پاستا میں بھی اگر مٹر ڈال کے کھائے جائیں تو اس سے آپ کا پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے اور مزید کچھ کھانے کی طلب نہیں رہتی۔ مٹر جسم سے کیلوریز کو کم کرتا ہے اور وزن گھٹانے میں کار آمد ثابت ہوتا ہے۔مٹر میں فیٹ یا چربی کم ہوتی ہےمٹر میں پروٹین 2.5 گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔ مٹر کو کھانے سے انسانی جسم کو توانائی ملتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس میں فیٹ 0.5 گرام سے کم ہوتا ہے۔ جس کے باعث اس کا زیادہ استعمال بھی آپ کے وزن کو بڑھنے نہیں دیتا اور آپ چُست اور توانا رہتے ہیں۔مٹر کو صرف سالن کے طور پر نہیں بلکہ سالاد کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ذائقہ سے بھرپور مٹر میں موجود فائبر، پروٹین، اینٹی آکسیڈنٹس اور فیٹس کی کمی کے سبب اس کا استعمال وزن کم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings