Advertisement

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوگی۔۔۔ کون سی 2 ٹیمیں ٹورنامنٹ کیلئے فیورٹ قرار دے دی گئیں؟ جانئے

Advertisements

ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری فاسٹ باﺅلر مائیکل ہولڈنگ کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2019ءمیں بھارت اور انگلینڈ فیورٹ ہوں گے تاہم انہوں نے دیگر ٹیموں کو پاکستان کے حوالے سے بھی خبردار کردیا۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کچھ مسائل کا شکار ضرور ہے مگر وہ اپنے دن کسی بھی ٹیم کو کہیں بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے پاس اچھے فاسٹ باﺅلرز ہیں جب کہ شاداب خان اور محمد حفیظ کی سپن باﺅلنگ کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، کپتان سرفراز کو آگے بڑھ کر خود لیڈ کرنا چاہئے کیوں کہ وہ سپن باﺅلنگ کے خلاف بہت اچھا کھیلتے ہیں۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 ءمیں بھی پاکستان نے آٹھویں پوزیشن کی ٹیم کی حیثیت سے شرکت کی تھی جہاں اسے اپنے پہلے گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا تاہم اس کے بعد قومی ٹیم نے پہلے جنوبی افریقہ کو شکست دی اور پھر سر ی لنکا کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا جہاں اس نے ٹورنامنٹ کے فیورٹ ٹیم انگلینڈکو بھی با آسانی شکست دی اور پھر اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر کھیلے گئے تاریخی فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد180رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings