Advertisement

نیوزی لینڈ کیخلاف یاسر شاہ کی تباہ کُن باؤلنگ!! وزیر اعظم عمران خان کا 36 سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا

Advertisements

قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا 36سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 184رنز کے عوض میچ میں مجموعی طور پر14شکار کیے اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا میچ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ، عمران خا ن نے مارچ 1982 ءمیں سری لنکا کےخلاف 114رنز کے عوض14وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 16رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کردی ۔ نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کے چوتھے روز 2 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز سے کھیل کا آغاز کیا تو کچھ ہی دیر میں پاکستان کو پہلی کامیابی حاصل ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 146 رنز پر گر گئی اور ٹام لیتھم 50 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔

اسکے بعد راس ٹیلر نے ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی اور سکور 198 رنز تک پہنچا دیا تاہم بلال آصف نے راس ٹیلر کو 82 رنز پر کیچ آﺅٹ کرا دیا جسکے نتیجے میں نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 198 رنز پر گر گئی۔واٹلنگ اور ہنری نکولس نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 57رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا سکور255رنز تک پہنچایا جس کے بعد واٹلنگ27رنز سکور کرکے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، کولن ڈی گرینڈ ہوم ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور 14رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے ، اش سوڈھی 4رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ، ہنری نکولس77رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد حسن علی کی شاندار گیند پر بولڈ ہوئے ، یاسر شا ہ نے نیل ویگنر کو10رنز پر کیچ آﺅٹ کروا کر میچ میں دوسری مرتبہ 5وکٹیں حاصل کیں اور پھر ٹرینٹ بولٹ کو آﺅٹ کرکے میچ میں مجموعی طور پر 14شکار مکمل کیے ۔

کیویز کی پوری ٹیم 311رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے یہ مقابلہ اننگزاور16رنز سے جیت لیا ۔ گزشتہ روز یاسر شاہ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے فالو آن کرایا تو پاکستان کو مہمان ٹیم پر 328 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔اوپننگ بلے باز جیت راول 2 اور کپتان کین ولیمسن 30 رنز بناسکے، دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں اور اس طرح اب تک وہ 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ایک اننگز میں 10 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ یاسر شاہ نے تیسری مرتبہ انجام دیا۔لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں کم رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی باﺅلر بھی بن گئے، اس سے قبل عبدالقادر اور سرفراز نواز نے 9،9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگ میں 418 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم کی جانب سے فالو آن کروانے کے بعد کیویز نے 2 وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کیویز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا اور پورے میچ میں حاوی رہنے کے باوجود پاکستان ٹیم کیویز سے میچ 4 رنز سے ہار گئی تھی۔گرین شرٹس میں امام الحق ،محمد حفیظ ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، بلال ، آصف ، یاسرشاہ ، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت راول ، ٹام لیتھم ، کین ولیمسن ، راس ٹیلر ، بی جے واٹلنگ ، ہنری نکولس ، کولن ڈی گرانڈ ہوم ، اش سوڈھی ، نیل ویگنز ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings