Advertisement

نکاح نامہ نہ ہونے پر میری دوست اور اس کے شوہر کو کیا چیز دکھا کر گھر جانے کی اجازت ملی ؟

Advertisements

عوامی مقامات پر سیر و تفریح کے لیے موجود جوڑوں کو اکثر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اُس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا جب ان سے نکاح نامہ طلب کیا جاتا تھا اور نکاح نامہ نہ ہونے کی صورت میں پولیس کو رشوت دے کر جان چھُڑوانا پڑتی تھی تاہم اب جوڑوں سے نکاح نامہ دکھانے کا مطالبہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی اس امر سے باز رہنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے معروف اینکر رابعہ انم نے بھی ایک ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ آخرکار یہ فیصلہ ہو گیا انہوں نے کہا کہ ایک بار میری دوست اور اس کے شوہر کو ساحل سمندر پر روک لیا گیا تھا ۔اور پولیس نے دونوں کو شادی کی تصویر دیکھنے کے بعد جانے کی اجازت دی۔

واضح رہے کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی اس امر سے باز رہنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے جوڑوں سے نکاح نامہ مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے تمام اہلکاروں کو تنبیہہ کی کہ سیر و تفریح کرنے والے جوڑوں سے کوئی نکاح نامہ طلب نہ کیا جائے۔ پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس اہلکاروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سیر و تفریح کرنے والوں سے نکاح نامہ نہیں مانگا جائے گا۔

شہر میں جوڑوں سے نکاح نامہ طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔اس ضمن میں کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو خط بھی ارسال کیا گیا ہے۔ جس میں سیر و تفریح پر آئے جوڑوں سے نکاح نامہ دکھانے کا مطالبہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی ہدایت کی گئی ۔ خط میں کہا گیا کہ عام شکایت موصول ہورہی ہے کہ پولیس اہلکار جگہ جگہ اور خاص طورپر پارکوں اورسی ویو پر نکاح نامہ طلب کرکے ہراساں کرتے ہیں۔

عوامی شکایات پر کراچی پولیس چیف نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہہ کی کہ جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہئیے۔ ساحل سمندر، کلفٹن، ڈیفنس یا دیگر تفریحی مقامات پر بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا گیا تو تنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings