Advertisement

نوجوان لڑکے نے چند دن اپنی گرل فرینڈ کو نظر انداز کیا تو لڑکی نے سب سے اہم چیز زبردستی چھین لی

Advertisements

برطانیہ میں ایک نوجوان نے کچھ دن تک اپنی گرل فرینڈ کو نظرانداز کیا تو لڑکی نے اس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ جس کا کوئی مرد تصور بھی نہیں کر سکتا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر شیفیلڈ کی یہ لڑکی کچھ دن تک بیمار رہی اور اس کا بوائے فرینڈ اس کو نظرانداز کرتا رہا۔ جب وہ صحت مند ہوئی اور لڑکے سے ملی تو اس نے لڑکے کا موبائل فون پکڑا اور اس کے بینک اکاﺅنٹ سے تمام رقم اپنے اکاﺅنٹ میں منتقل کرکے اسے کنگال کر دیا۔

اس لڑکے اور لڑکی کی شناخت سامنے نہیں آ سکی تاہم لڑکے کے ہیری لوفٹس نامی دوست نے ٹوئٹر پر رقم کی ٹرانزیکشن کا سکرین شاٹ لے کر پوسٹ کیا ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ ”میرا روم میٹ اپنی گرل فرینڈ کو نظرانداز کر رہا تھا جس پر لڑکی نے میرے دوست کی تمام رقم لے لی۔“ رپورٹ کے مطابق لڑکا اور لڑکی دونوں طالب علم ہیں۔ لڑکے کے اکاﺅنٹ میں 1500پاﺅنڈ کی رقم تھی جو لڑکی نے اپنے اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر کی۔ ٹوئٹر صارفین اس لڑکی پر تنقید کر رہے ہیں تاہم ان کے جواب میں ہیری کا کہنا ہے کہ ”لڑکی نے یہ کام مذاق میں کیا، رقم لینے کے بعد اس نے میرے دوست سے کہا کہ اب رقم لینے کے لیے تو تم بار بار میرے پاس آتے رہو گے ناں، تمہیں جب جتنی رقم چاہیے ہو، مجھ سے آ کر لے لینا۔“

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings