Advertisement

نوجوان لڑکی نے اپنے بدتمیز شوہر کے جسم کا ایسا حصہ چبا ڈالا کہ سن کر ہی ہر مرد کانپ اُٹھے گا، ایسی خبر آپ نے آج تک نہ پڑھی ہوگی

Advertisements

یورپی ملک آئس لینڈ میں ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ بدکلامی کرتا تھا جس پر بیوی نے اس کو ایسی خوفناک سزا دے ڈالی کہ سن کر دنیا کا کوئی بھی شوہر اپنی بیوی کے ساتھ بدکلامی سے پہلے سو بار سوچے گا۔ میل آن لائن کے مطابق 28سالہ نارا واکر نامی یہ خاتون آسٹریلیا کی رہائشی تھی جس نے 2013ءمیں آئس لینڈ کے شہری سے لندن میں شادی کی اور2016ءمیں وہ آئس لینڈکے دارالحکومت ریکیاوک منتقل ہو گئے۔ریکیاوک منتقل ہونے پر اس کے شوہر کا رویہ کچھ تبدیل ہو گیا اور اس نے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور نارا واکر کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگا۔

گزشتہ سال نومبر میں ، جب نارا واکر اس کی بدکلامی سے شدید عاجز آ چکی تھی، ایک روز شوہر نے اس کو بوسہ دینے کی کوشش کی جس پر نارا واکر نے اس کی زبان دانتوں میں دبوچی اور اس کا 2.5سینٹی میٹر حصہ کاٹ کر الگ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق نارا کو اس پاداش میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اب اسے 12ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔عدالت میں نارا کا کہنا تھا کہ ”میرا شوہر مجھ پر تشدد کرتا تھا اورمیرے متعلق انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتا تھا۔ وہ مجھے گھر میں مقید رکھنا چاہتا تھا اور میں جب کبھی گھر سے نکلتی تو واپسی پر مجھے اس کے قہر کا سامنا کرنا پڑتا، جس سے تنگ آکر میں نے اس کے ساتھ یہ حرکت کی۔“

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings