Advertisement

نوجوان دلہن شادی کے موقع پر ایسالباس پہن کر آگئی جو آج تک کسی دلہن نے نہ پہنا، سب لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

Advertisements

شادی کے موقع پر دلہن کا بھاری بھرکم لہنگا مشرقی شادیوں کی صدیوں پرانی روایت ہے لیکن بھارت میں ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر لہنگے کی بجائے ایسا مختصر اور چست لباس زیب تن کرلیا کہ ہر کوئی اس کا منہ دیکھتا رہ گیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راشیکا یادیو نامی اس دلہن نے اپنی شادی کے دن کے لئے انتہائی مختصر کرتی کا انتخاب کیا جس کے ساتھ جینز کی پتلون اور جوگر پہن کر یہ انوکھی دلہن سٹیج پر آن پہنچی۔ اس دلہن کو دیکھ کر مہمانوں کے لئے فیصلہ کرنا مشکل ہو رہا تھا کہ اس لڑکی کی شادی ہے یا یہ جاگنگ کے لئے نکل رہی ہے۔ جب اس دلہن کی تصاویر سوشل میڈیا پر آئیں تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور اب تک ہزاروں بار ان تصاویر کو شیئر کیا جاچکا ہے۔

اس منفرد دلہن کے سر پر سجے پھولوں اور اس کے زیورات و رنگین کرتی سے تو یہ کسی حد تک دلہن لگتی ہے لیکن اس کی جینز کی پتلون اور جاگرز پر نظر پڑے تو یوں لگتا ہے گویا ابھی جم سے واپس آ رہی ہے یا شاید جاگنگ ٹریک کا رخ کرنے والی ہے۔ نرالی دلہن کے اس عجیب و غریب عروسی لباس نے سوشل میڈیا پر خوب ہلچل مچارکھی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس کے عجیب و غریب ذوق کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اسے سادہ اور آزاد مزاج قرار دیتے ہوئے اس کی حمایت کر رہے ہیں۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings