Advertisement

نواز شریف کو این آر او کی پیشکش۔۔۔ آفر پر سابق وزیراعظم نے جواب دیدیا

Advertisements

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء مشاہداللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف سے این آراو کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کسی قسم کی ڈیل سے انکار کردیا۔۔نوازشریف سے کہا گیا کہ بچوں کے ساتھ لندن میں جاکر قیام کریں،لیکن این آر او سے انکار پرنوازشریف کے بچوں پرمقدمات کی بھرمار کردی گئی۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے باربار این آر او کرنے کی کوشش کی گئی۔

لیکن نوازشریف نے کسی قسم کا این آراو کر نے سے انکار کیا۔۔نوازشریف سے کہا گیا کہ آپ این آراو کرلیں اور باہر جاکر اپنے بچوں کے ساتھ زندگی گزاریں ۔ لیکن نوازشریف نے ملک وقوم کی خاطر کسی قسم کا این آرا و لینے سے انکار کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیل نہ کرنے کی صورت میں بچوں پرمقدمات کی بھرمارکردی گئی۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف پاناما کیسز سے لیکر ان کوسزا ہونے تک یہ خبریں عام تھیں کہ نوازشریف این آر او کے ذریعے باہر چلے جائیں گے۔

وہ جب بھی لندن میں اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نواز جو کہ اب دنیا سے رحلت کرگئی ہیں ۔ان سے ملاقات کیلئے لندن جاتے توافواہیں گردش کرنا شروع ہوجاتی کہ نوازشریف اب وطن واپس نہیں آئیں گے۔۔الیکشن سے قبل نوازشریف کے این آر او اور ان کی جماعت کو توڑنے کی کوششیں بھی کی گئی۔ تاہم مسلم لیگ ن کے ایسے کارکن جوپہلے بھی دوسری جماعتوں سے پارٹی میں شامل ہوئے تھے انہوں نے پارٹی سے بے وفائی کی اور تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن اور پارٹی قیادت نوازشریف کی جانب سے اس بات کی تردید کی جاتی رہی کہ وہ کسی قسم کا این آر او قبول نہیں کریں گے۔ان کواین آر اودینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آپ ڈیل کرکے باہر چلے جائیں اور اپنے بچوں کے ساتھ زندگہ گزاریں تمام کیسز ختم کردیے جائیں گے۔لیکن نوازشریف نے کسی قسم کا این آر او لینے سے انکار کیا۔جس پرنوازشریف کیخلاف احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا اور ان کوسزا سنا کراڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

تاہم اب ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازجوکہ لندن میں کینسر کے مرض میں زیرعلاج تھیں وہ انتقال کرگئی ہیں۔جس پرنوازشریف ، بیٹی اور داماد کوپرول پررہائی دی گئی ہے۔بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل جمعہ کوشام پانچ بجے شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings