Advertisement

نواز شریف آصف علی زرداری سے پہلے کیوں جیل جانا چاہتے ہیں اور اس سے انہیں کتنا بڑا فائدہ ہو گا؟ حامد میر کے حیرت انگیز انکشافات، بڑا دعویٰ کر دیا

Advertisements

سینئر صحافی حامد میر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا ہے کہ نواز شریف آصف زرداری سے پہلے جیل جانا چاہتے ہیں، پروگرام میں سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جا کر آصف زرداری مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر نواز شریف آصف زرداری سے بھی پہلے جیل جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ لانڈری سے صاف شفاف ہو کر باہر نکلیں۔ سینئر صحافی نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے نیب کو بہت خوبصورت انداز میں پھندے میں پھنسا لیا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جا کر

نیب کے خلاف جو تقاریر شہباز شریف نے کیں، جس پر نیب نے بھی ان کے خلاف میڈیا پر آ کر بیانات دینے شروع کر دیے ہیں اور اسی لیے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے چار پانچ ٹی وی انٹرویو دیے، اس کے علاوہ نامعلوم کالم نویس نیب کے حق میں بڑے بڑے اخبارات میں کالم لکھ رہے ہیں، حامد میر نے کہا کہ نیب میڈیا کے سامنے آ کر پھنس گیا ہے اور شہباز شریف یہ ہی چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے میڈیا کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ بلاامتیاز کارروائی نہیں ہو رہی، سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی طور پر آصف علی زرداری جیل جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں لیکن میاں نواز شریف ان سے بھی پہلے جیل جانا چاہتے ہیں، سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اس حکومت کو گرانا نہیں چاہتے

اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں کا یہ خیال ہے کہ حکومت اپنے اقدامات کی بدولت مدت پوری نہیں کر سکے گی، اس لیے حکومت کو گرانے سے متعلق کسی مہم کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں جا کر آصف زرداری مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر نواز شریف آصف زرداری سے بھی پہلے جیل جانا چاہتے ہیں تاکہ وہ لانڈری سے صاف شفاف ہو کر باہر نکلیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings