Advertisement

نماز پڑھنے سے جسم کا یہ حصہ مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے‘ بالآخر مغربی سائنسدان بھی مان گئے، نماز کا ایسا فائدہ بتا دیا کہ غیر مسلم بھی ایمان لانے

Advertisements

اہل مغرب اسلام کے خلاف جتنا بھی بغض رکھتے ہوں لیکن یہ تو سچ ہے کہ سورج جب آپ کی آنکھوں کے سامنے پوری آب و تاب سے دمک رہا ہو تو اس کی روشن کرنوں کا انکار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ اسلام کے سنہری اصولوں کے سامنے جدید سائنس کے سر تسلیم خم کرنے کی تازہ ترین مثال امریکا میں سامنے آئی ہے، جہاں سائنسدانوں نے ایک جامع تحقیق کے بعد اعتراف کر لیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز ادا کرنے والے کمر، جوڑوں کے درد اور دیگر کئی مسائل سے محفوظ رہتے ہیں دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق سائنسی جریدے ’انٹرنیشنل جرنل آف انڈسٹرئیل اینڈ سسٹمز انجینئرنگ‘ میں ایک تازہ ترین تحقیق ’’ این ایرگو نومک سٹڈی آف باڈی

موشن ڈیورنگ مسلم پرئیر یوزنگ ڈیجیٹل ہیومن ماڈلنگ (An Ergonomic Study of Body Motion During Muslim Prayer Using Digital Human Modeling) ‘‘ کے نام سے شائع کی گئی ہے ۔ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے سے کمر کے درد سے نجات مل جاتی ہے ، جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے، جوڑوں کی لچک میں اضافہ ہو جاتا ہے ، اور جسم کی عمومی توانائی ، طاقت اور صحت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق کیلئے کمپیوٹر ماڈلنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جس کے ذریعے بھارتی ، ایشیائی اور امریکی مردو خواتین کی بڑی تعداد کی جسمانی حرکات کو نماز کی ادائیگی کے دوران مانیٹر کیا گیا۔ یہ تحقیق امریکی ریاست پنسلوانیا کی پین سٹیٹ بیرینڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی، جن کا کہنا ہے کہ نتائج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنا کمر، جوڑوں کے درد سے نجات دیتا ہے، بلکہ یہ پیچیدہ اعصابی بیماریوں کے لئے بھی شاندار علاج ہے

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings