Advertisement

نظر تیز بنانے اور جگر صاف کرنے کا آسان ترین قدرتی نسخہ، بس یہ 3 چیزیں اکٹھی کرکے۔۔۔

Advertisements

جگر کی صحت انسان کی عمومی صحت کی گارنٹی سمجھی جاتی ہے جبکہ جگر کی خرابی بہت سے پیچیدہ مسائل کا سبب بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قدیم دور کے حکماءہوں یا جدید دور کے ڈاکٹر، سب ہی صحتمند صاف جگر کو بے حد اہمیت دیتے ہیں۔ اگرچہ اس مقصد کے حصول کے لئے جدید ادویات بھی استعمال ہوتی ہیں لیکن قدرتی اجزاءسے جگر کا فعل درست ہو جائے تو اس سے اچھا کیا ہو سکتا ہے۔ ویب سائٹ ’گلوبل میڈیسن ہاﺅس‘ کے مطابق ایک ایسا ہی کارگر نسخہ جو کہ جگر کے علاوہ معدے اور آنتوں کی بھی صفائی کرتاہے اور نظام انہضام کو تقویت دے کر ہماری صحت کو بہتر بناتاہے، ہم بآسانی تیار کر سکتے ہیں۔ اسے تیار کرنے کیلئے درج اجزا درج ذیل ہیں:

دو عدد گاجریں
چار عدد مالٹے
ایک عدد چقندر

ان تمام چیزوں کو جوسر میں ڈال کر جوس نکال لیجئے اور اسے فوری طور پر ہی پی لیجئے۔ یہ ناصرف آپ کے جگر کی صفائی کرے گا بلکہ جگر میں جمع ہونے والی چربی کو بھی ختم کرے گا، جبکہ یہ قدرتی نسخہ بصارت کوبھی تقویت دیتا ہے۔ آپ اگر طاقت اور توانائی میں کمی محسوس کر رہے ہوں تو بھی یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings