Advertisement

ناروال میں میڈیکل کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی اور آخری خط میں اپنی ماں کیلئے ایسا پیغام چھوڑ دیا کہ پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی آنسووں سے بھر جائیں گی

Advertisements

نارووال میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالج کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ نرگس نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے۔ڈی پی او نارووال عمران کشور کا کہنا ہے کہ میڈیکل کی طالبہ نرگس آج کالج نہیں گئی تھی،

نرگس کا کمرہ اندر سے بند تھا اور ساتھی طالبات کالج جا چکی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ طالبہ میانوالی کی رہائشی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ سے فرانزک ٹیم پہنچ چکی ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ نرگس کے کمرے سے ایک خط ملا ہے جو مبینہ طور پر نرگس کے ہاتھ کا ہی لکھا ہوا ہے۔عمران کشور نے بتایا کہ خط میں لکھا ہے کہ وہ خودکشی کی وجہ نہیں بتا سکتی، لڑکی نے خط میں اپنی والدہ سے معافی بھی مانگی ہے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings