Advertisement

میں بھی ایک بیٹی کا باپ ہوں ، چپ نہیں بیٹھوں گا علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات پر خاموشی توڑ دی

Advertisements

علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی، معروف گلوکار علی ظفر نے الزامات کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر کا کہنا تھا میں جنسی ہراسگی کے ہر حال میں مخالف ہوں ،میں ایک بیٹی اور بیٹے کا باپ ہوں ،ایک خاتون کا شوہر ہوں اور ایک خاتون کا بیٹا بھی۔انکا کہنا تھا کہ ہتک عزت کے معاملات پر وہ ہمیشہ اور بارہا اپنے دوستوں ، ہم نواوں اور خاندان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں اب بھی ایسا ہی کروں گا ۔میرے پاس نہ تو کچھ چھپانے کو ہے اور نہ ہی میں خاموشی اختیار کر سکتا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں میشا شفیع کے تمام الزامات مسترد کرتا ہوں اور ان کے خلاف عدالت جاوں گا۔میں جذباتی نہ کر اس معاملے کو نہیں بلکہ انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں ڈیل کروں گا ۔میں حتمی طور پر اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔یاد رہے کہ معروف گلوکارہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Advertisement

Source UrduPoint.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings