Advertisement

میں اور عبداللہ اچھے دوست تھے اور یہی دوستی شادی کی وجہ بنی، ہمیں لگا کہ ان کی دوستی ساری زندگی ایسے ہی چلتی رہے گی لیکن بد قسمتی سے ۔ ۔ ۔

Advertisements

نامور پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شو میزبان صنم بلوچ نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کے حوالے سے کئی اہم باتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے صنم بلوچ اوران کے شوہر عبداللہ فرحت اللہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں لیکن صنم اور ان کے شوہر کی جانب سے ان خبروں کی نا تو تصدیق کی گئی تھی اور نا ہی تردید۔

حال ہی میں صنم بلوچ نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی اور نجی زندگی کے حوالے سے کئی باتیں بتائیں، صنم نے کہا کہ شادی سے قبل وہ اور عبداللہ بہت اچھے دوست تھے اور یہی دووستی ان کی شادی کی وجہ بنی کیونکہ انہیں لگا کہ ان کی دوستی ساری زندگی ایسے ہی چلتی رہے گی لیکن بد قسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔صنم بلوچ نے مزید کہا کہ عبداللہ بہت اچھے انسان ہیں لیکن ہم اب دوست نہیں ہیں۔صنم بلوچ کے اس انٹرویو سے ظاہر ہورہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے اور دونوں اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں رہتے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل صنم بلوچ نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر کانام ہٹادیاتھا اور اس وقت سے ہی دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings