Advertisement

” میرے ساتھ جہاز میں ایک بزرگ مسافر بیٹھا تھا جو۔۔۔ “ معروف صحافی و اینکر پرسن ماریہ میمن نے ایسی بات بتادی کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

Advertisements

آج کل سوشل میڈیا ہماری زندگی کا بہت لازمی جزو بن گیا ہے اور کچھ لوگ تو اپنا ایک ایک لمحہ کو سوشل میڈیا کی زینت بنا ڈالتے ہیں اور معاشرے کی ہر خوبی اور خامی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ معروف صحافی و اینکر پرسن ماریہ میمن نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا کہ ”جہاز میں سفر کے دوران میرے ساتھ ایک بوڑھا شخص سفر کر رہا تھا جو اپنی صدمے سے دوچار بیٹی اور اس کے پیدائشی طور پر مردہ پیداہونے والے بچے کو دیکھنے کے لئے جا رہا تھا،یہی زندگی ہے ،لوگوں کے ساتھ نرم دلی سے پیش آئیں،کیا خبر وہ کس حال سے گزر رہے ہوں۔”

ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری ہوتے ہی صارفین نے ملے جلے تاثرات دینے کا آغاز کر دیا کسی نے معروف صحافی و اینکر پرسن ماریہ میمن کی بات کو سراہا تو کسی نے ان کو تنقید کانشانہ بنا ڈالا۔ایک صارف عمرانی معاہدہ کا کہنا تھا کہ ”میری سمجھ میں نہیں آتا لوگ اپنے ساتھ سفر کرنے والوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کیسے بات کر لیتے ہیں۔میں کسی اجنبی سے کبھی ایسی بات نہیں کرنا چاہوں گا جو صرف چند گھنٹے میرے برابر والی سیٹ پر ہو۔”

ایک صارف منصورکا کہنا تھا کہ ”یہ اکیلا پن کی وجہ ہے کسی دفعہ لوگ کسی اجنبی سے ذاتی زندگی پر بات کر لیتے ہیں،دعا ہے ہمارے چاہنے والے ہمیشہ ہمارے قریب رہیں۔”

رفت نامی صارف نے کہا کہ ”جب کوئی مصیبت میں ہو تو یہ نہ سمجھیں کہ یہ اس کی آزمائش ہے بلکہ یہ آپ کی بھی آزمائش ہے۔”

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings