Advertisement

”میرا نام زینب ہے۔۔۔ “مقتول زینب کی کاپی سامنے آگئی ،اس میں کیا لکھا تھا ؟جان کر ہر آنکھ بھر آئے

Advertisements

معصوم پری زینب کے وحشیانہ قتل پر پوری قوم اشکبار ہے اور قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کر رہی ہے ،اس حوالے سے میڈ یا پر پل پل کی رپورٹس بھی سامنے آرہی ہیں لیکن اب معصوم زینب کی کاپی سامنے آئی ہے جب میں اس نے اپنا تعارف کچھ اس طریقے سے کرایا کہ آپ کا دل بھی پھٹ جائے گا ۔

نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق زینب نے اردو کی کاپی میں اپنا تعارفی مضمون لکھتے ہوئے کہا کہ ” میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے میرے والد کا نام امین ہے ،میری عمر 7سال ہے،میں پاکستانی ہوں ،میں قصور میں رہتی ہوں ‘ ‘۔

معصوم بچی نے مزید لکھا ”میں اول جماعت میں پڑھتی ہوں،میں الفاروق سکول میں پڑھتی ہوں ،مجھے آم بہت پسند ہیں “۔یہ مضمون زینب نے 4جنوری کو لکھا تھا اور وہ اسی دن اغوا ہوئی تھی ۔معصوم بچی کی کاپیوں اور کتابوں کو جس نے بھی دیکھا اس کا دل بھر آیا ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings