Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی حُکومت کو سنگین دھمکی، طبل جنگ بجا دیا

Advertisements

مولانا فضل الرحمان نے ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کر دیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سر پر کفن باندھ کر نکلیں ہیں،آپکو اقتدار سے اترنا ہوگا۔آج یہاں ملین مارچ کررہا ہوں 15 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کروں گا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان مسلسل سیاسی ناکامیوں کے بعد ایک بار پھر حکومت کے خلاف محاذ کھڑا کرنے کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے توہین رسالت کے مسئلے پر ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں اور نہ ہی حکومت کی گیدڑ بھبھکیوں سے کچھ اثر ہوگا ،جو لوگ اپنی زندگی قربان کرنے کو تیار ہیں ،وہ جیل میں بھی کچھ وقت گزار لیں گے۔ہم سر پر کفن باندھ کر نکلیں ہیں اور ہم آپکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔آج ہم نے یہاں ملین مارچ کیا ہےاور 15 نومبر کو ہم لاہور میں ملین مارچ کریں گے۔

لاہور کی عوام بھی سڑکوں پر نکلیں گے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور کی عوام اب سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہوجائیں۔آسیہ بی بی کے حوالے سے کسی کو کچھ پتہ نہیں چلتا۔رات کو اسکی رہائی کی خبر آتی ہے اوریہ بھی نہیں پتہ چلتا کہ اسے کس ملک کے سپرد کیا جارہا ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو چھوڑدیا جاتا ہے اور لیکن توہین رسالت کے مرتکب کو اگر ممتاز قادری قتل کرتا ہے تو اسے بین الاقوامی دباؤ پر پھانسی پر چڑھادیا جاتا ہے۔ یہ سپریم کورٹ کا کیسا فیصلہ ہےجس سےامت مسلمہ تواضطراب کاشکار ہےاورعالم کفر اطمینان کااظہارکررہاہے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings