Advertisement

منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے ،عمران خان نے پاکستانیوں سے بڑی اپیل کردی

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ قوممنی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے۔ انہوں نے کہاکہ منی لانڈر نگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ہماری قوم کو نقصان پہنچایا۔عمران خان نے کہا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتا ہے؟ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں۔

الطاف حسین کے خلاف شواہد تفصیلی اور قابل اعتبار ہیں جس کے نتیجے میں بہت سنگین الزامات سامنے آسکتے ہیں اور ان سنگین الزامات کے نتیجے میں بانی ایم کیو ایم کو قید کی سزا ہوسکتی ہے۔برطانیہ میں پاکستان کے وکیل ٹو بی کیڈمین کا انکشاف،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے متعلق یہ بہت اہم اقدام ہے، ہمیں علم تھا الطاف حسین سے نفرت انگیز تقریر معاملے پر میٹروپولیٹن تفتیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیاجائے گا بانی ایم کیو ایم کو کن الزامات کا سامنا کرنا ہوگا، توقع

کرتے ہیں یہ پیش رفت بہت جلد ہوگی، عام طور پر ایسا فیصلہ گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر کیا جاتا ہے، توقع کرتے ہیں بانی ایم کیو ایم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائےگا اور پیشی کے بعد کارروائی کا آغاز ہوگا۔میرا خیال ہے الطاف حسین پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے کافی شواہد ہیں،یاد رہے کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے گزشتہ روز الطاف حسین کو گرفتار کیا تھا ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings