Advertisement

ملکی تاریخ میں پہلی بار سمندری حدود کا ایسا استعمال جو اس پہلے کبھی نہ ہوا

Advertisements

امریکی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لیے کراچی پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سمندر کی تہہ سے تیل کی تلاش کے مشن کے تحت دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون موبل کے بحری جہاز پاکستانی سمندری حدود میں ڈرلنگ کے لیے پہنچ گئے ہیں۔کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر سمندر کے اندر پہلی ڈرلنگ 6 جنوری کو کی جائے گی۔


مشیر برائے میری ٹائم آفیئر محمود مولوی نے بتایا کہ تین سپلائی ویزلز ڈرلنگ کے لیے کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہو چکے ہیں۔محمود مولوی کے مطابق بحری جہاز رِگ(Rig)مدر شپ siapam گزشتہ روزکراچی پہنچا ہے۔مشیر میری ٹائم نے بتایا کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلو میٹر سمندر کے اندر پہلی ڈرلنگ 6 جنوری کو کی جائے گی، پاکستان میں پہلی بار سمندر میں ڈرلنگ کی جا رہی ہے۔محمود مولوی نے بتایا کہ ڈرلنگ کے لیے منگوائے گئے تینوں سپلائی ویزلز بالکل نئے ہیں، ایگزون موبل 27 سال کے بعد پاکستان میں موجودہ حکومت کی کوششوں سے آئی ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings