Advertisement

مسلمان ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر فوٹوشوٹ کروادیا کہ لوگوں کا غصہ آسمان پر جا پہنچا، قتل کی دھمکیاں دینے لگے کیونکہ۔۔۔

Advertisements

روس میں ایک مقابلہ حسن کے دوران مسلمان ماڈل نے ایسے کپڑے پہن کر فوٹوشوٹ کروا دیا کہ لوگوں کا غصہ آسمان کو چھونے لگا اوراسے قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 19سالہ ڈیانا نیگوئیوا نامی اس ماڈل کا تعلق روس کی روایتی مسلمان سوسائٹی سے ہے جو روس کے جنوب مغربی علاقے کیبارڈینو بلکار ری پبلک میں رہتی ہے۔ ’مس رشیا‘میں شرکت کے دوران ڈیانا نے پیراکی کا لباس پہن کر فوٹوشوٹ کروایا جسے اس کے آبائی علاقے میں شدید ناپسند کیا گیا ہے اور انٹرنیٹ پر اسے قتل کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی ہیں۔

یہ مقابلہ حسن دبئی میں ہو رہا ہے جس میں باقی ماڈلز نے بکنی پہن کر فوٹوشوٹ کروائے لیکن ڈیانا نے احتیاط برتتے پیراکی کے لباس کا انتخاب کیا تاہم وہ بھی اس کے آبائی علاقے کے لوگوں کو شدید ناگوار گزرا۔ انٹرنیٹ پر ایک شخص نے ڈیانا کے متعلق لکھا ہے کہ ”لوگوں کو چاہیے کہ ایسی فاحشاﺅں سے شدید نفرت کریں اور انہیں کتوں کی طرح مار ڈالیں۔“ ایک اور شخص نے لکھا کہ ”یہ لڑکی خنجر مار مار کر قتل کر دیئے جانے کی مستحق ہے کیونکہ اس نے اپنی پوری کمیونٹی کو شرمندگی سے دوچار کر دیا ہے۔“

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings