Advertisement

مسلمان لڑکا لڑکی نے اپنی شادی کی تقریب پر 50 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے، اتنی رقم کہاں اور کیسے لگائی؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

Advertisements

دھوم دھام سے شادی کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ہر کوئی یہ خواب پورا نہیں کرسکتا، البتہ کویتی جوڑا نور بدی اور دری الوازن ضرور اتنا خوش قسمت ہے کہ ان کی شادی کی چکا چوند نے ساری دنیا کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔

اس شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جیسے ہی آئی وائرل ہو گئی اور اب یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہوچکی ہے۔ ایسا کیوں ہے، آپ بھی اس شادی کی حیرتناک تصاویر کو دیکھیں گے تو جان جائیں گے کہ یہ کوئی عام شادی نہیں تھی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ اس شادی کے لئے ایسا حیران کن اہتمام کیا گیا تھا کہ جس کی مثال صرف سائنس فکشن فلموں میں ہی نظر آسکتی ہے۔ شادی کی تقریب کے اوپر آسمان کی بلندیوں میں لہراتے رنگ برنگے روشن ہالے تاحد نگاہ پھیلے ہوئے رنگین بادلوں جیسا تاثر دیتے ہیں جبکہ روشنیوں کی جگمگ ایسی کہ دیکھ کر آنکھیں چندھیا جائیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اس شادی کی تقریب کے لئے ایک ایسا ماحول بنایا گیا کہ جس پر کسی دوسری دنیا کا گمان ہوتا ہے۔

شادی کی خاص تقریبات میں غیر ملکی حسیناﺅں کا بیلے ڈانس، ڈزنی پرفارمنس اور چار سو پھیلی ہوئی رنگ برنگی روشنیوں کا رقص شامل تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر 50 لاکھ ڈالر (تقریباً 50 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم خرچ ہوئی۔ یہ رقم تو بہت زیادہ ہے، لیکن شادی بھی تو پریوں کی کہانی جیسی نظر آتی ہے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk