Advertisement

مسلسل 11 ٹی 20 سیریز جیتنے والی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کیوں؟ سرفراز احمد کا قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام سامنے آگیا

Advertisements

قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد کا کھلاڑیوں کے نام پیغام سامنے آگیا ہے۔ پاکستانی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسری ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد سرفراز احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ”کوئی بات نہیں یاروں،ٹیم لڑتی ہوئی نظر آئی ہے،ہم سب آپ کے ساتھ ہیں،حوصلے بلند رکھو اور درست سمت میں سفرجاری رکھو،شاباش ٹیم پاکستان“۔

یاد رہے کہ 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 8رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن 45 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 14 رنز بنا کر بیرن ہینڈرکس کی گیند پر چھکا لگانےکی کوشش میں باﺅنڈری پر کیچ آﺅٹ ہو گئے،فخر زمان کے آﺅٹ ہونے کے بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 34 گیندوں پر ففٹی سکور کی جو انکے ٹی ٹونٹی کیرئیر کی 9یں نصف سنچری تھی۔

بابر اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کے لیے102رنز جوڑے جس کے بعد بابر اعظم13چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے58گیندوں پر90رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،آصف علی ایک بار پھر ناکام رہے اورمحض2رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے،حسین طلعت نے اپنی دوسری ٹی ٹونٹی نصف سنچری مکمل کی جسکے بعد وہ مورس کا نشانہ بنے جنہو ں نے6رنز پر عماد وسیم کا بھی بوریا بستر سمیٹ دیا ،آخری اوور میں پاکستان کو جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے جو پاکستان نہ بنا سکا اور اس طرح جنوبی افریقا نے میچ 7 رنز سے جیت لیا۔
اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کرنےکا فیصلہ کیا جس کے بعد پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور یانامن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے ٹیم

کو58رنز کا آغاز فراہم کیا جسکے بعد مالان33رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے، ہینڈرکس کا ساتھ دینے کےلئے وین ڈر ڈسن میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے32رنز جوڑے جسکے بعد ہینڈرکس 28رنز سکور کرکے شاداب خان کی شاندار فیلڈنگ کے باعث رن آﺅ ٹ ہوگئے،وین ڈر ڈسن اور کپتان ڈیوڈ ملر نے تیسری وکٹ کیلئے36رنز جوڑے جسکے بعد وین ڈرڈسن45رنز سکور کرکے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،جنوبی افریقہ نے 17.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بارش تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ڈیوڈ ملر نے 29 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔جنوبی افریقا نے آخری 5 اووز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بٹورے جب کہ مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا جبکہ عثمان شنواری اور حسن علی مہنگے بولر ثابت ہوئے، عثمان شنواری نے 4 اوورز میں 63 اور حسن علی نے 4 اوورز میں 48 رنز دیئے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings