Advertisement

مرغ کی آواز اور گدهے کی آواز سنتے وقت کیا پڑھنا چاہئے ؟ مرغ کو گالی دینے سے کیوں منع کیا گیا ہے ؟

Advertisements

جب تم مرغ کی آواز سنو تو الله سے اس کا فضل مانگو کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکها ، اور جب گدهے کی آواز سنو تو الله کی پناه مانگو شیطان سے کیونکہ اس نے شیطان کو دیکها . متفق عليه نوٹ = مرغ کی اذان سنتے وقت الله تعالی کا فضل مانگنے کی تعلیم دی گئ ہے ، اس بارے میں دعاء کے مخصوص الفاظ تو اس حدیث میں مذکور نہیں ہیں ، لہذا عمومی طور الله تعالی سے فضل وکرم کی دعاء کرے ،

اور گدہے کی آواز اور (نسائي وحاكم) کی روایت میں کتے کی بهونکتے وقت بهی استعاذه یعنی شیطان سےالله تعالی کی پناه مانگنے کا حکم دیا گیا ، یعنی اعوذ بالله من الشيطان الرجيم پڑہے ، ایک صحیح حدیث میں ہے کہ مرغ کو گالی نہ دو کیونکہ وه نماز کے لیے بلاتا ہے . أخرجه أبو داود وأحمد وصححه ابن حبان ‎

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings