Advertisement

”محمد عامر کو وکٹیں نہیں مل رہی تھیں مگر پھر بھی انہیں ورلڈکپ سکواڈ میں شامل کیا جانا چاہئے تھا“ وسیم اکرم نے قوم کے دل کی بات کہہ دی

Advertisements

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے کراچی کے مقامی شاپنگ سنٹر میں 1992ءمیں ہونے والے ورلڈکپ کے آفیشل فوٹرگرافر اقبال منیر کی تصاویر کی نمائش ہوئی۔ کسی تصویر میں کپتان ٹرافی اٹھائے تو کہیں کھلاڑی جشن مناتے نظر آئے۔ ڈریسنگ روم کا ماحول ہو یا جیت کے جشن کا سماں، تمام تر لمحات نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ تقریب میں شریک آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمز نے کہا کہ کرکٹ پاکستان اور آسٹریلیا کا مشترکہ جنون رہا ہے۔

تاریخی لمحات کو دیکھ کر سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے محمد عامر کو ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹیں نہیں مل رہی تھیں اور میں اس بات کو سمجھ سکتا ہوں لیکن پھر بھی اسے ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ ہونا چاہئے تھا کیونکہ وہ ایک تجربہ کار باﺅلر ہے جو میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھا کر میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق و ن ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ 23سالہ امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف تیسر ے ون ڈے میں151رنز کی باری کھیلی ،یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی چھٹی سنچری تھی جو انہوں نے محض27اننگز کھیل کر بنائی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں6ون ڈے سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ،ان سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے اپل تھرنگا کے پاس تھا جنہوں نے 29اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجا م دیا تھا ، پاکستان کے بابر اعظم نے 32اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ بنایا تھا ، جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا نے 34اننگز کھیل کر اپنی چھ سنچریاں سکور کی تھیں جبکہ پروٹیز وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے 35اننگز کھیل کر یہ کارنامہ سر انجا م دیا تھا ،امام الحق اب تک27ون ڈے میچز کی 27اننگز میں4مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے60.04کی اوسط سے1381رنز سکورکرچکے ہیں جن میں6سنچریاں اور5نصف سنچریا ں شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز82.20کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings