Advertisement

’’محلات میں سونے کی عادت نہیں‘‘ عثمان بزدار گورنر ہاؤس میں زمین پر کیوں سوئے؟ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سادگی کی ایک اور مثال قائم کردی

Advertisements

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بارے میں جو تاثر پایا جاتا ہے وہ غلط ہے وہ بہت گھنے آدمی ہے۔عثمان بزدار اتنے سادہ نہیں جتنا ان کے بارے میں تاثر دیا جا رہا ہے۔ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں عثمان بزدار کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اچھے خاصے تیز آدمی ہیں۔ان کے بارے میں یہ بھی تاثر غلط ہے کہ وہ کتاب نہیں پڑھ سکتے اور دستخط نہیں کرسکتے۔ عمران خان نے عثمان بزدار کے بارے میں کہا تھا کہ یہ وسیم اکرم بن کر دکھائیں گے۔اب اتنا تو نہیں

پتہ کہ یہ وسیم اکرم بن کر دکھائیں گے یا نہیں لیکن مجھے اتنا ضرور پتہ ہے کہ انہوں نے اپنی مخالف لابی سے ڈیل صحیح کیا ہے۔حالانکہ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ میرے خلاف کوئی لابی نہیں ہے۔جس پر میں نے عثمان بزدار سے کہا تھا کہ آخر بیوروکریٹ آپ کا فون سننے گا؟ پرویز الہی کا فون سننے گا یا پھر علیم خان اور چوہدری سرور کا فون سنے گا۔جس پر عثمان بزدار نے جواب دیا کہ کام سب کا ہو گا لیکن ہو گا میرے دفتر سے،اور جو کام میرے دفتر سے ہوگا اس میں قاعدہ اور قانون چلے گا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ جب میں گورنر ہائوس مری گیا تو میں زمین پر سویا کیونکہ مجھے بڑے بڑے بنگلوں میں سونے کی عادت نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں جب میں نے افسران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تب بھی ہم نے قالین پر بیٹھ کر کھایا اور ہماری میٹنگ بھی کالین پر بیٹھ کر ہوتی ہے۔عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ میرے اہل خانہ کو بھی بڑے محلات میں رہنے کی عادت نہیں ہم تو زمین پر رہنے والے لوگ ہیں۔پروٹوکول کو پسند نہیں کرتے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings