Advertisement

”مجھ سے شادی کرو گی؟“ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی، یہ پیشکش کہاں اور کس موقع پر ہوئی اور ماہرہ خان نے کیا جواب دیا ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

Advertisements

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی رنبیر کپور کیساتھ سگریٹ پیتے ہوئے تصاویر منظرعام پر آئی تو ایک طوفان برپا ہو گیا اور ہر جانب سے تبصروں اور تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
کسی نے کہا کہ دونوں کے درمیان کوئی ”کھچڑی“ پک رہی ہے اور معاشقہ چل رہا ہے اور شائد دونوں شادی بھی کر لیں اور اب یہ خبر بھی منظرعام پر آ گئی ہے کہ رنبیر کپور نے ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔=
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان لندن میں خفیہ ملاقات ہوئی جہاں ماہرہ خان اپنی اگلی فلم ”ورنہ“ کی تشہیر کیلئے موجود تھیں۔ رنبیر کپور نے ایک خصوصی ڈنر کا اہتمام کیا اور ڈنر کے موقع پر ہی انہوں نے ماہرہ خان کیساتھ شادی کی پیشکش بھی کر دی۔

بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ماہرہ خان اس اچانک پیشکش پر گھبرا گئیں لیکن بالآخر ”ہاں“ کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور ماہرہ خان دونوں ہی شادی کیلئے بے تاب ہیں اور اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ شادی کی تقریب سادگی سے ہو گی جس میں قریبی عزیز و اقارب ہی تقریب میں شریک ہوں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ رنبیر کپور اور ماہرہ خان کے معاشقے کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں جبکہ دونوں کئی مرتبہ ایک دوسرے کیساتھ وقت گزارتے بھی دیکھے گئے۔ رنبیر کپور اس سے پہلے دیپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کیساتھ بھی وقت گزارتے دیکھے گئے ہیں۔

بہرحال! جو بھی ہے لیکن قارئین جان لیں کہ آج دنیا بھر میں ”اپریل فول “ منایا جا رہا ہے اور یہ خبر بھی بھارتی میڈیا نے ”اپریل فول“ کی مناسبت سے مذاق کے طور پر شائع کی ہے جس کا حقیقت کیساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings