Advertisement

مجھے پتہ ہے میں لوک سبھا کے انتخابات مسلمان ووٹرز کے بغیر جیت چکی ہوں ،اگر مسلمانوں نے مجھے ووٹ نہ دیئے تو پھر کیا ہوگا؟مانیکا گاندھی نے انتخاب سے قبل ہی بڑی دھمکی دیدی

Advertisements

بھارتی کانگریسی رہنما مانیکا گاندھی نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے میں لوک سبھا کے انتخابات مسلمان ووٹرز کے بغیر ہی جیت چکی ہوں تاہم میری جیت مسلمان ووٹرز کے بغیر ہوئی تو مجھے اچھا نہیں لگے گا۔ مانیکا گاندھی اترپردیش میں اپنے حلقے سلطان پور میں ایک سیاسی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہے کہ وہ لوک سبھا کے انتخابات جیت چکی ہیں اور جیت جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سلطان پور سے مسلمان ووٹرز کے بغیر جیت جانے پر انہیں اچھا محسوس نہیں ہوگا۔مانیکا گاندھی نے کہا کہ وہ لوگوں کی مدد اور پیار سے جیت رہی ہیں، تاہم اگر ان کی جیت مسلمان ووٹرز کے بغیر ہوئی تو انہیں اچھا نہیں لگے گا۔بی جے پی رہنما نے مسلمان ووٹرز کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ان کی مدد کے بغیر جیت گئیں اور بعد میں مسلمان کسی کام کے لیے ان کے پاس ا?ئے تو پھر ان سے یہ شکایت نہ کی جائے کہ انہوں نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔مانیکا گاندھی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مدد کے بغیر جب وہ جیت جائیں گی تو ان کا دل کھٹا ہوگا اور وہ مسلمانوں کا کوئی کام کرتے ہوئے سوچیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہیکہ ہم سب سیاستدان مہاتما گاندھی کی چھٹویں اولاد ہیں اور ہر بار ہر کسی کو دیتے جائیں گے۔مانیکا گاندھی نے جلسے کے پنڈال میں موجود تمام ووٹرز کو پیغام دیا کہ وہ ان کا پیغام ہر جگہ پھیلادیں کہ وہ مسلمان ووٹرز کے بغیر جیتنا نہیں چاہتیں اور اگر انہیں مسلمان ووٹرز ووٹ نہیں دیں گے تو وہ ان سے زیادہ مطمئن نہیں ہوں گی۔خیال رہے کہ مانیکا گاندھی کا تعلق بی جے پی کی سب سے بڑی مخالف جماعت کانگریس کے سربراہ خاندان سے ہے۔

مانیکا گاندھی سابق بھارتی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بہو ہیں۔مانیکا گاندھی قتل کی گئی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بڑے بیٹے سنجے گاندھی کی بیوہ ہیں۔سنجے گاندھی بھی سیاست میں تھے وہ 1980 میں چل بسے تھے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings