Advertisement

”مجھے لگا کہ یہ مڈل کلاس لوگوں کا ہی مسئلہ ہے لیکن۔۔۔“ خواتین کے عالمی دن پر امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریہ رائے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، جان کر آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

Advertisements

امیتابھ بچن صرف اداکار ہی نہیں ہیں بلکہ وہ ایک لیجنڈ ہیں جن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے پورا ہندوستان بے تاب رہتا ہے۔ سری دیوی کی موت سے پہلے انہوں نے ایک ٹویٹ میں کچھ اچھا محسوس نہ ہونے کی بات کی تو اس کے بعد سے ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا۔

مگر انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی بہو ایشوریہ رائے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہی برپا ہو گیا اور صارفین نے انہیں کھری کھری سنا دیں۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بھارتی خواتین کیلئے پیغام جاری کیا اور اس کے علاوہ صاف بھارت مہم سے متعلق ویڈیو اور اپنے پیغام پر مبنی ویڈیو کا لنک بھی شیئر کی۔

امیتابھ بچن نے اس موقع پر اپنی زندگی میں آنے والی تمام خواتین یعنی اپنی اہلیہ، بیٹی اور پوتی کی کئی تصاویر شیئر کیں لیکن سوشل میڈیا صارفین نے جلد ہی یہ بھانپ لیا کہ ان تصاویر میں ایشوریہ رائے بچن کہیں بھی نظر نہیں آ رہیں جس پر صارفین نے انہیں اپنی بیٹی اور بہو میں فرق کرنے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

درشن نامی ایک صارف نے لکھا ”یہ ٹھیک نہیں ہے۔ ایشوریہ رائے کا ذکر نہ کرنا۔ ایک لیجنڈ کو یہ زیب نہیں دیتا۔ اگر ایسا کسی گھریلو مسئلے کی وجہ سے ہے تو آپ کو عوام کے سامنے ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا اور وہ بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر“

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings