ماں باپ عمرہ پر اور ادھر وہ خبیث زینب کو ۔۔ زینب کا قتل اینکر اپنی بیٹی کو شو میں لے آئی اور قوم کو رلا دیا ۔۔

کراچی(تازہ ترین واقعات- 10جنوری2018ء ): قصور واقعے کے حوالے سے سما ٹی وی کی اینکرکرن ناز نے اپنی معصوم بیٹی کو گود میں بٹھا کے نشریات کیں،اینکر کے جذباتی الفاظ نے ناظرین کی آنکھیں نم کر دیں۔تفصیلات کے مطابق قصور واقعے نے ہر صاحب ضمیر انسان کو غم و کرب میں مبتلا کر دیا ۔ایسے میں سما ٹی وی کی اینکر نے قصور واقعے پر نشریات کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو گود میں بٹھا لیا۔

خاتون اینکر کے پر درد اور جذباتی الفاظ نے تمام سننے والوں کی آنکھوں کو نم کر دیا۔اس موقع پر خاتون اینکر کرن نازکا کہنا تھا کہ میں آج اینکر نہیں ایک ماں ہوں ۔انکا کہنا تھا کہ یہاں بڑے بڑے واقعات ہوجانا وئی بڑی بات نہیں ہے۔ایک لمحے میں بہت سے جنازے آجانا کوئی بڑی بات نہیں لیکن کسی نے سچ کہا تھا کہ جنازہ جتنا چھوٹا ہوتا ہے اتنا ہی بھاری ہوتا ہے۔اینکر کا کہنا تھا کہ ادھر حرم میں بیٹھ کے معصوم زینب کے والدین حرم میں اپنی بیٹی کی زندگی کی دعائیں مانگ رہے تھے اور دوسری طرف کوئی درندہ اسکی زندگی کی ڈور کاٹ رہا تھا ۔یہ قتل صرف زینب کا نہیں پورے معاشرے کا قتل ہے۔حکمران اس وقت سے ڈریں جب وہ اللہ کی عدالت میں بڑے کمزور اور زینب بہت طاقتور ہو گی۔ویڈیو دیکھیں۔

Source Urdupoint.com