Advertisement

ماورہ حسین نے اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان چھونے لگا، تصویر میں ایسا کیا تھا اور صارفین نے کیا کچھ کہا؟ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

Advertisements

ماورہ اور عروہ حسین سوشل میڈیا پر خوب سرگرم رہتی ہیں لیکن مداحوں کے پیار کیساتھ ساتھ انہیں تنقید بھی برداشت کرنا پڑتی ہے اور اکثر اوقات ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر ایسے ایسے کمنٹس دیکھنے کو ملتے ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔

دونوں بہنوں میں سے اب صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی ہیں ماورہ حسین، جنہوں نے اپنی ایک ایسی تصویر شیئر کر دی کہ پاکستانیوں کا غصہ آسمان چھونے لگا۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”میں جب کوئی نہ دیکھ رہا ہوں، میں جب کوئی دیکھ رہا ہو۔۔۔ تم جو کوئی بھی ہو، اس وقت تک ہنسو جب تک ہنس سکتے ہو اور اس وقت تک پیار کرو جب تک پیار کر سکتے ہو۔۔۔ یقین کرو یہ ہی زندگی ہے ۔۔۔ اور ہاں اپنے خوابوں کے پیچھے بھاگو“

غزل فرید نے لکھا ”اپنے ماں باپ سلمان اور سری دیوی کے بارے میں آپ فوراً پوسٹ لگاتی ہیں۔ میں آپ کو کافی پڑھا لکھا سمجھتی ہوں اگر آپ سلمان کو لے کر انسانیت کی بات کر رہی ہیں تو افغانستان میں جو بچے مرے وہ انسان نہیں ہیں؟ اس کے بارے میں کیوں بات نہیں کر سکتی آپ؟؟؟ آپ قانون کی طالب علم ہیں ناں، میں بھی قانون کی طالب علم ہوں ، کیا قانون سب کیلئے ایک نہیں ہے؟؟؟“

ایمن الطاف نے لکھا ”آپ نے سلمان خان کے بارے میں بات کی! لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے نسل پرستانہ ظلم پر بات کرنے کی ضرورت ہے! تمہیں کس چیز نے روک رکھا ہے؟ بالی ووڈ نے یا بھارت میں رہنے والے تمہارے دوستوں نے؟“

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings