Advertisement

مان خان کو ضمانت دینے سے پہلے 15 منٹ تک کورٹ روم میں کیا کرتے رہے؟

Advertisements

بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو دو راتیں جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہائی تو مل گئی ہے لیکن ان کی ضمانت منظور کرنے سے پہلے جج کمرہ عدالت میں 15 منٹ تک کیا کرتے رہے؟ بھارتی میڈیا کے انکشاف نے کھلبلی مچا دی ہے۔

بھارت کے مقامی نیوز چینل کے رپورٹر سے سلمان خان کو ضمانت ملنے کے بعد عدالت کے باہر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جج صاحب 15 منٹ تک کورٹ میں چھت اور دیواروں کی جانب دیکھتے رہے اور پھر اچانک نے انہوں نے بول دیا کہ ”ضمانت منظور“ کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کو 1998ءمیں کالے ہرن کے شکار کے کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا تھا تاہم آج انہیں 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہائی مل گئی ہے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings