Advertisement

’’قتل ہونے کیلئے پاکستان جانے کو ترجیح دونگا‘‘ آسیہ بی بی کے وکیل ہالینڈ جا کربری طرح پھنس گئے،بڑا مطالبہ کردیا

Advertisements

آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کا کہنا ہے کہ اگر ہالینڈ انہیں تحفظ فراہم نہیں کرے گا تو وہ قتل ہونے کے لیے پاکستان جانے کو ترجیح دیں گے۔تفصیلات کے مطابق،آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک، جنہوں نے منگل کے روز دعویٰ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ اور یورپین یونین کے دبائو پر اپنا ملک چھوڑ کر ہالینڈ گئے تھے، اب انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا ہےکہ وہ ہالینڈ میں رہنا چاہتے ہیں اور انہوں نے وہاں سیاسی پناہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈ جو کہ ایک

ملک کی حیثیت سے انسانی حقوق کا دفاع کرتا ہے، وہ میری مدد نہیں کرتا اور مجھے تحفظ نہیں دیتا تو میں قتل ہونے کے لیے پاکستان جانے کو ترجیح دوں گا۔ہالینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اگر سیف الملوک کی عارضی معاونت میں توسیع کی جاتی ہے تو وہ اس بارے میں نظر ثانی کریں گے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings