Advertisement

فیروز خان کی بہن نے اپنے بھائی کیلئے دلہن کا انتخاب کیسے کیا؟ ایسی کہانی بتا دی کہ ہر پاکستانی بے اختیار کہہ اٹھا

Advertisements

عروف اداکار فیروز خان کی شادی ہو چکی ہے جس نے پورے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔ مہنگی کی شاندار تقریب ہو یا بارات یا پھر ولیمہ کی پرتعیش تقریب، یہ شادی ہر لحاظ سے دیکھنے لائق تھی۔ فیروز خان کی دلہن علیزہ کو حمائمہ ملک اور دعا ملک نے منتخب کیا اور اس وقت ہر کوئی علیزہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتا ہے لیکن اس سے پہلے فیروز خان کی بہن دعا نے دلچسپ راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتا دیا ہے کہ کس طرح انہوں نے علیزہ کو اپنے بھائی فیروز خان کیلئے منتخب کیا۔

دعا ملک نے انسٹاگرام پر اس دلچسپ راز سے پردہ اٹھایا اور لکھا ”میں آپ کو ایک کہانی سناتی ہوں۔۔۔ چار سال پہلے میںاپنے سسرالیوں کے ہاں ڈنر پر گئی۔ ہم سب وہاں اکٹھے ہوئے تو میں نے اس لڑکی کو کھانا پیش کرتے ہوئے دیکھا۔ ’سہیل، دیکھنا میں فیروز کیلئے اس طرح کی لڑکی ڈھونڈوں گی۔
میری خواہش تھی کہ میری اس جیسی ایک چھوٹی بہن ہوتی، میں نے سہیل کے کان میں سرگوشی کی۔ اس نے میرے ساتھ ایک تصویر لینے کی درخواست کی لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ اس نے یہ درخواست دعا ملک سے نہیں کی تھی، بلکہ اپنی بڑی بہن، اپنی ماں، اپنے پیار، اپنے پرستار، اپنی نند، اپنی دعا باجی سے کی تھی۔
مجھے تم سے پیار ہے علیزہ، میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں مگر جانتی ہو کیوں؟ کیونکہ میری کوئی چھوٹی بہن نہیں تھی، میں خود گھر میں سب سے چھوٹی تھی۔ اور اب میں تم پر حکم چلا سکتی ہوں اور تمہارے ساتھ پاگلوں کی طرح پیار کر سکتی ہوں! تمہیں اپنا انتخاب کہنے پر فخر محسوس ہوتا ہے۔ کامیابی، خوشیاں تمہارے قدم چومیں۔ دشمن زیر ہوں! اور حاسد اندھے“

Let me tell you a story. 4 years back i went to my inlaws dinner. As we gathered i saw this girl serving food to guests. ‘Sohail, Dekhna I will get a girl like her for feroz, I wish i had a little sister like her’ I whispered to sohail. She requested me to take a picture with her. and did she even know that request she made was not to dua malik. it was her elder sister, her mother, her lover, her admirer, her nand, her Dua Baji. I love you Aliza. I love you alot you know why? coz i never had a little sister. i was the youngest myself. and now i can rule over you and love u like crazy! proud to call you MY CHOICE💋💕 kamyabi khushyan tmharay kadam chumen. dushmaan zeyr hoon! or haasid andhayy!! #ferozedaveyah #duamalik #bismillah

A post shared by Dua Malik (@duamalik) on

دعا ملک کی یہ کہانی سامنے آئی تو خوشی سے نہال صارفین بے اختیار یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ”واہ! بہن ہو تو ایسی“۔ اور سوشل میڈیا پر مثبت اور پیار بھرے کمنٹس کی بہار آ گئی۔

ایک صارف نے لکھا ”ماشاءاللہ بہنوں کا انتخاب کبھی بھی غلط نہیں ہو سکتا، وہ بہت خوش قسمت ہے جس کی آپ جیسی بہن ہے اس کے علاوہ لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ حسد کرنا چھوڑ دیں اور اس لڑکی کے اچھے نصیبوں کی دعا کریں کیونکہ اگر آپ دوسروں کی خوشی میں خوش ہوں گے تو اللہ سبحان و تعالیٰ آپ کو مزید خوشیاں دے گا“

Advertisement