Advertisement

فرانسیسی صدر نے وزیر اعظم عمران خان کی کون سی پیشکش فوری قبول کر لی، اندر کی کہانی سامنے آ گئی

Advertisements

فرانسیسی صدرایمانیول میکرون نے عمران خان کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کو ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کے طورپر حلف اٹھائے ہوئے تین ہفتے ہو چکے ہیں تاہم عالمی رہنماوں کی جانب سے انکو مبارکباد دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا فرانس کےصدرایمانیول میکرون کا ٹیلیفون رابطہ ہوا تھا۔

فرانسیسی صدر نے وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پروزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی ،نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔فرانسیسی صدر نے وزیراعظم کو دورہ فرانس کی دعوت بھی دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی فرانسیسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ فرانسیسی صدر نے توانائی اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم کو صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کی کال موصول ہونے کی خبر آئی تھی۔ عمران خان پاکستانی میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں مصروف تھے کہ فرانسیسی صدر نے انہیں فون کیا۔چونکہ ماکروں کی اس کال کا وقت پہلے سے طے شدہ نہیں تھا، اس لیے عمران خان نے کہا کہ فرانسیسی صدر تیس منٹ بعد فون کریں۔ تاہم بعد ازاں انہیں فرانسیسی صدر کی دوبارہ کال موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں اس واقعے

کا احوال بیان کیا۔ حامد میر نے ٹویٹ میں لکھا کہ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے میٹنگ کے دوران ہی بتایا کہ فرانسیسی صدر ان سے بات کرنا چاہتے ہیں اور انہیں یہ کال سن لینا چاہیے۔تاہم عمران خان نے کہا کہ وہ مصروف ہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر بحث چھڑ گئی تھی۔ دوسری پیرس میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ فیس بک اور ٹوئٹر کے متعدد صارفین نے عمران خان کی طرف سے فرانسیسی صدر کی اس ’غیر طے شدہ‘ کال ریسیو نہ کرنے پر اپنے خیالات کا برملا اظہار کیا ہے۔ کئی پاکستانی صارفین نے عمران خان کے اس اقدام کو سراہا بھی جبکہ کئی دیگر کے مطابق وزیر اعظم خان کا یہ رویہ ’نامناسب‘ تھا، جس سے وہ پرہیز بھی کر سکتے تھے۔تاہم بعد میں اس واقعے یا کال کی تصدیق نہ ہوسکی۔فرانسیسی صدر نے وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پروزیر اعظم عمران خان کو مبارکباد دی ،نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔فرانسیسی صدر نے وزیراعظم کو دورہ فرانس کی دعوت بھی دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی فرانسیسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ فرانسیسی صدر نے توانائی اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے پر زور دیا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے وزیراعظم کی جانب سے دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کر لی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعظم کو صحافیوں سے ملاقات کے دوران فرانسیسی صدر کی کال موصول ہونے کی خبر آئی تھی۔ عمران خان پاکستانی میڈیا نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں مصروف تھے کہ فرانسیسی صدر نے انہیں فون کیا۔چونکہ ماکروں کی اس کال کا وقت پہلے سے طے شدہ نہیں تھا، اس لیے عمران خان نے کہا کہ فرانسیسی صدر تیس منٹ بعد فون کریں۔ تاہم بعد ازاں انہیں فرانسیسی صدر کی دوبارہ کال موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان کے معروف صحافی اور اینکر پرسن حامد میر نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں اس واقعے کا احوال بیان کیا۔ حامد میر نے ٹویٹ میں لکھا کہ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے میٹنگ کے دوران ہی بتایا کہ فرانسیسی صدر ان سے بات کرنا چاہتے ہیں اور انہیں یہ کال سن لینا چاہیے۔تاہم عمران خان نے کہا کہ وہ مصروف ہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی اس واقعے پر بحث چھڑ گئی تھی۔ دوسری پیرس میں فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ فیس بک اور ٹوئٹر کے متعدد صارفین نے عمران خان کی طرف سے فرانسیسی صدر

کی اس ’غیر طے شدہ‘ کال ریسیو نہ کرنے پر اپنے خیالات کا برملا اظہار کیا ہے۔ کئی پاکستانی صارفین نے عمران خان کے اس اقدام کو سراہا بھی جبکہ کئی دیگر کے مطابق وزیر اعظم خان کا یہ رویہ ’نامناسب‘ تھا، جس سے وہ پرہیز بھی کر سکتے تھے۔تاہم بعد میں اس واقعے یا کال کی تصدیق نہ ہوسکی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings