Advertisement

’’عورت بغیر طلاق کے دوسری شادی بھی کر سکتی ہے ‘‘ اس کی شرط کیا ہوگی ؟ اہم ترین فتویٰ سامنے آگیا

Advertisements

جس عورت کا خاوند مفقود الخبر(غائب)ہو وہ امام مالکؒ کے فتویٰ کے مطابق چار سال کے بعد بغیر طلاق کسی اور جگہ حسب منشا عقد نکاح کر سکتی ہے، معروف عالم دین نے فتویٰ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منہاج القرآن کی فتویٰ ویب سائٹ پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی محمد شبیر قادری کا کہنا تھا کہ جس عورت کا خاوند مفقود الخبر (غائب) ہو وہ امام مالک ؓ کے فتویٰ کے مطابق چار سال تک شوہر کا انتظار کر کے کسی اور جگہ حسب منشاء عقد نکاح کر سکتی ہے۔مذکورہ عورت کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہو کر اور اپنے خاوند کے مفقود الخبر ہونے کا ثبوت دے کر، دوسری شادی کا اجازت نامہ حاصل کر کے دوسری شادی کر لینی چاہیے۔ جب شادی کا حکم بھی معلوم ہو گیا اور مجسٹریٹ کا اجازت نامہ بھی مل گیا تو پہلے شوہر کے واپس آنے کی صورت میں بھی کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا۔ کیونکہ اس طرح شرعی مسئلہ کو ریاستی تحفظ حاصل ہو گا

،پہلے خاوند کے آنے پر یہ عورت دوسرے خاوند کی ہی بیوی رہے گی، پہلے سے کوئی تعلق نہ ہو گا۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings