Advertisement

عمران خان نے جو کہا کردکھایا،مبینہ کرپشن پر اپنے قریبی ساتھی کو بھی نہ چھوڑا، دوست اور اسکی اہلیہ کیخلاف تحقیقات کا حکم جاری ‎

Advertisements

معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی اور ان کی بیوی کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو بہت بڑی بریکنگ نیوز دے رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے قول ، اپنے ارادے اور اپنے نظریے سے جو کہا ہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، اسی نظریے کے تحت وزیراعظم عمران خان نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی جن کی وہ رات دن تعریفیں کرتے ہیں

، ان کی بیوی کی بعض ایسی قسم کی شاپنگ جس کی ادائیگی یا تو ٹھیکیدار کر رہے ہیں یا پھر سرکاری خزانے کو ادائیگی کا کہا گیا ہے۔اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان نے اہم اداروں کو حکم دے دیا ہے کہ اس معاملے کی بے لاگ اور غیر جانبدار کارروائی کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔اگر یہ بات ثابت ہو جائے تو میں ایک سیکنڈ بھی نہیں لگاؤں گا اور ان کو نکال دوں گا۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اب اگلی باری مولانا فضل الرحمن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نام ان لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے لوٹ مار کی ہوئی ہے اور آمدن سے زائد اثاثہ جات بنائے ہوئے ہیں۔ ان الزامات میں اب مولانا فضل الرحمن بھی جلد ہی گرفتار ہونے والے ہیں۔نیب کے پاس ان کے حوالے سے شواہد بھی موجود ہیں اور نیب نے مزید ضروری شواہدو ثبوت اکٹھا کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ یاد رہے

کہ نیب نے رواں ہفتے کے آغاز پر پہلے سابق صدر آصف زرداری اور کل حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings