Advertisement

عمران خان نے اوور سیز پاکستانیوں کو نئے پاکستان کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

Advertisements

پاکستان تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کو نئے پاکستان کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی۔۔عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری دینا چاہوں گا کہ انکے حق رائے دہی کے لیے کی جانے والی پاکستان تحریک انصاف کی کاوشیں کامیاب ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔

جو انتخابات سے قبل بھی عدالت میں زیر سماعت تھی ۔اس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا تھا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعے ووٹ کی سہولت دی جاسکتی ہے۔ تاہم اس پر گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں تجاویز جمع کرانے کا حکم دے دیا تھاچیف جسٹس میا ں ثا قب نثار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق بارش کے پہلے قطرے جیسا ہوگا۔ اس حوالے سے آج پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کچھ دیر قبل کئیے گئے اپنے ٹوئیٹ میں سمندر پار پاکستانیوں کو تاریخی خوشخبری سنا دی۔انکا کہنا تھا کہ میں اپنے ملک اثاثہ سمجھے جانے والے سمندر پار پاکستانیوں کو خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف نے انکے ووٹ کے حق کی لڑائی جیت لی ہے۔اس حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ اس چیز کو الیکٹرانک ذریعے سے ممکن بنائیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں کو نئے پاکستان کی سب سے بڑی خوشخبری سنادی۔۔عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں اپنے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خوشخبری دینا چاہوں گا کہ انکے حق رائے دہی کے لیے کی جانے والی پاکستان تحریک انصاف کی کاوشیں کامیاب ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔جو انتخابات سے قبل بھی عدالت میں زیر سماعت تھی ۔اس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا تھا۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو موبائل اور کمپیوٹر کے ذریعے ووٹ کی سہولت دی جاسکتی ہے۔ تاہم اس پر گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں تجاویز جمع کرانے کا حکم دے دیا تھا

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings