Advertisement

عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی !مقبوضہ کشمیر میں ایسا کام ہوگیا کہ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

Advertisements

قوم کی معصوم اور مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا سلسلہ جاری ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر اتوار 11 نومبر کو سوا لاکھ ’’قرآنی اذکار آیت کریمہ ‘‘ کے ختم کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ فوزیہ صدیقی نے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں بھی ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کیلئے آیت کریمہ و دیگر مسنون اذکار کے ساتھ دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں۔ واضح رہے کہ اندرون

و بیرون ممالک سے لوگوں کا عافیہ موومنٹ سیکریٹریٹ اور ڈاکٹر عافیہ کے اہلخانہ سے رابطہ جاری ہے اور وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور ان کی والدہ عصمت صدیقی کی صحتیابی کیلئے دعائیہ تقریبات کی تصاویر اور تفصیلات بھی ارسال کررہے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر تریال سے مسجد حمزہ کے امام نثار احمد نقشبندی نے درسگاہ محمدیہ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ انہوں نے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے صلوٰۃ حاجات ادا کرنے اور دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings