Advertisement

شب برآت کی ایسی بابرکت رات جس میں انسان کا رزق اورموت کافیصلہ آسمان پر کیا جاتا ہے

Advertisements

شافع یوم جزا کا فرمان عالیشان ہے کہ جو شخص آج کی شب 12رکعات نماز نفل (دو، دو یا چار چار کر کے) پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو بارہ ہزار شہیدوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔ بارہ سال کی عبادت کا ثواب لکھتا ہے اور گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیساکہ آج ہی اس نے جنم لیا ہو، اور 80دن تک اس کے گناہ نہیں لکھے جاتے۔-2خاتون جنت حضرت فاطمہؓ فرماتی ہیں کہ جو شخص 8رکعات نماز نفل (آٹھ رکعات اکٹھے ایک سلام کے ساتھ) ادا کرے اور اس کا ثواب مجھے پہنچائے تو میں اس وقت تک جنت میں قدم نہ رکھوں گی جب تک اس شخص کی بخشش نہ کروا لوں گی۔ نفل پڑھنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے کہ سورة فاتحہ (الحمد للہ) پڑھنے کے بعد گیارہ مرتبہ سورة اخلاص (قل ھو اللہ) پڑھے ہر دو رکعات کے بعد اتحیات میں بیٹھے اور پوری اتحیات پڑھے اور سلام پھیرے بغیر کھڑا ہو جائے اس ترتیب کے ساتھ آٹھ رکعات نماز نفل مکمل کر کے سلام پھیرے اور اس کا ثواب حضرت فاطمہؓ کو بخش دے۔-3حیدر کرار حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ جو شخص 14رکعات نماز نفل (دو دو یا چار چار کر کے کسی سورة کی قید نہیں) پڑھے اور یہ نوافل ادا کرنے کے بعد سورة فاتحہ 14مرتبہ سورة اخلاص 14مرتبہ سورة الناس 14مرتبہ ایک مرتبہ آیت الکرسی اور ایک مرتبہ آیت (لقد جاءکم رسول من انفسکم) پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس نماز کے پڑھنے والے کے نامہ اعمال میں 20سال کے مقبول روزہ اور 20سال کے مقبول حج کا ثواب لکھا جاتا ہے۔

-4خواجہ حسن بصریؒ سے روایت ہے کہ جو شخص 100رکعات نماز نفل (دو دو یا چار چار کر کے) پڑھے ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة اخلاص 10مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس بندے کی طرف 70مرتبہ نگاہ کرم فرمائے گا ہر نگاہ کے بدلے اس کی 70حاجتیں پوری فرمائے گا۔ اس نماز کو صلٰوة الخیر کہتے ہیں۔-5آٹھ رکعات نماز نفل ہر رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة القدر (انا انزلنا) ایک دفعہ اور سورة اخلاص 25مرتبہ پڑھیں (دو دو رکعت کر کے پڑھیں) یہ نوافل پڑھنے سے خصوصی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہو گا۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings