Advertisement

شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کو ’’ آئی لو یو ‘‘کہہ دیا

Advertisements

شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کو ’’آئی لو یو‘‘کہہ دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم زیرو کی شوٹنگ جاری ہے جس کے سیٹ پر شاہ رخ اکثر مستی مزہ کرتے نظر آرہے ہیں۔شاہ رخ نے کیرئر کے آغاز میں فلم ڈر کی جو بے حد مقبول ہوئی اس کے ساتھ ہی شاہ رخ کا لڑکھڑاتے ہوئے’’ کرن ‘‘کہنا بھی کافی مقبول ہوا جسے مداح بھولائے نہیں بھولتے ہیں۔ان کا یہی انداز ایک بار پھر سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے لیکن اس بار فلم ڈر کی اداکارہ جوہی چالہ کے لیے نہیں بلکہ اداکارہ کترینہ کیف کے لیے ہے

شاہ رخ نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر مداحوں سے فلم زیرو کے سیٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ فلم ڈر کے ایک منظر کی طرح کترینہ کیف کے پوسٹر کے سامنے اسی انداز میں کھڑے ہیں لیکن اس بار ہاتھ میں ایک عدد آئسکریم بھی ہے۔شاہ رخ نے تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ کترینہ کیف حقیقی زندگی میں آئسکریم نہیں کھاتیں اور وہ اپنا کام سخت محنت سے کرتی ہیں، یہ انہیں فلم زیرو میں ڈر کی یاد تازہ کرتی ہے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk