Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو 50 سال کے دوران پیدا ہونے والے بڑے لیڈرز میں سے ایک قرار دے دیا

Advertisements

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ 5 دہائیوں میں آنے والے 4 بڑے رہنماوں میں سے ایک قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا شمار دنیا کی چند مسحور کن شخصیات میں ہوتا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی شخصیت ایسی ہے کہ ان سے ملنے والا شخص ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا ۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر مخالفین بھی وزیر اعظم کی تعریف کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ایسا ہی ایک بیان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی شخصیت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ نے مخالفت کے باوجودوزیراعظم عمران خان کو گزشتہ 5 دہائیوںمیں آنے والے 4 بڑے رہنماوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی گزشتہ 5 دہائیوں میں آنیوالے چوتھے بڑے لیڈر ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ پارٹی پالیسی نہیں بلکہ انکی ذاتی رائے ہے۔اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پارٹی کی پالیسی جو بھی ہو، اپنی خود کی رائے دینے کا حق رکھتا ہوں۔یاد رہے کہ ضمنی الیکشن کے قریب سابق وزیر اعظم کا یہ بیان کافی اہمیت کا حامل ہے۔شاہ خاقان عباسی خود بھی اس ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے الیکشن لڑ رہے ہیں تاہم انکی جانب سے دیا گیا یہ بیان انکی ذاتی رائے قرار دیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings