Advertisement

شاہد آفریدی کے بعد معروف امریکی کامیڈین ’جیری میکلن ‘ نے کشمیر ڈے پر ایسا ٹویٹ کر دیا کہ بھارتیوں کے تن بدن میں آ گ لگ

Advertisements

امریکہ کے معروف کامیڈین ’جیری میکلین ‘نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خوب مزہ لوٹا وہ راولپنڈی میں اپنے گزارے گئے دنوں اور لاہور کی سیر سپاٹے کی یادیں واپس امریکہ ساتھ کر گئے ہیں ، جتنا پیار اور محبت انہیں پاکستان میں ملی اس کا اظہار وہ اپنے ٹویٹر پر گاہے بگاہے ذکر بھی کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ روز کشمیر ڈے پر انہوں نے کشمیر کے حق میں بھارتیوں کے خلاف ایسا پیغام جاری کر دیا کہ بھارتی غصے سے پاگل ہو گئے اور بہکی بہکی باتیں کرنا شروع کر دیں اور کہا کہ ’تمہیں پاکستانیوں سے پیسے ملتے ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق جیری نے گزشتہ روز پیغام جاری کیا کہ ”آج بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے خلاف کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کا دن ہے ، بھارتی فوج کی جانب معصوم کشمیریوں کو شہید کرنے پر احتجاج کرنے والے طلبا ءپر بھارت نے قیامت ڈھا دی ،چاہے وہ فلسطین ، شام کشمیر یا پھر دنیا کا کوئی بھی کونا ، لوگوں کو ظلم سے نجات حاصل کرنے کا حق حاصل ہے ۔“

اس ٹویٹ کے بعد جیری نے کشمیر کے ایک طالب علم کی جانب سے کیا جانے والا ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے ایک کشمیری مداح نے پیغام بھیجا ہے جو کہ سرینگر کے ایک سکول میں پڑھتاہے ، اس نے وہ سب بیان کیا ہے جو بھارتی فوج ان کے ساتھ کر رہی ہے “۔

بس جیری کی حق کیلئے آواز اٹھانے کی دیر تھی کہ انتہا پسند ہندوﺅں کے تن بدن میں آ گ لگ گئی اور انہوں نے ہمیشہ کی طرح سچ کو قبول کرنے کی بجائے الٹا جیری پر الزام عائد کرنا شروع کر دیا کہ ’انہیں یہ کام کرنے کیلئے پاکستانیوں کی جانب سے پیسے ملتے ہیں ‘۔
جس پر جیری ایک مرتبہ پھر میدان میں آئے اور انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”بھارتیوں اب یہ افواہیں پھیلانا بند کرو کہ مجھے پاکستان سے کشمیر کے حق میں بات کہنے پر پیسے ملتے ہیں کیونکہ میری بیوی مجھ سے بار بار پیسوں کے بارے میں پوچھ رہی ہے اور اس طرح تم میری شادی شدہ زندگی کو خراب کر رہے ہو “۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings