Advertisement

”شامی جنوبی افریقہ سے دبئی گیا اور علیشبا کو ٹکٹ بھیج کر وہاں بلایا اور پھر۔۔۔“ محمد شامی کی اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، شوہر کی 10 فیصد چیٹنگ کتنے صفحوں پر پرنٹ کروائی؟ پلندہ دیکھ کر صحافیوں نے بھی سر پکڑ لیا

Advertisements

بھارتی فاسٹ باﺅلر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہان نے کہا ہے کہ محمد شامی ایک نمبر کا عورت باز آدمی ہے اور یہ کراچی کی لڑکی علیشبا کیساتھ ناصرف فحش گفتگو کرتا رہا ہے بلکہ دبئی میں اسے بلا کر ہوٹل میں بھی ٹھہرا اور گندگی پھیلاتا رہا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین جہان نے کہا کہ محمد شامی کا یہ کہنا ہے کہ سازش کی جا رہی ہے، بالکل غلط ہے کیونکہ میرے پاس سارے ثبوت موجود ہیں اور اس کیساتھ ہی انہوں نے گاڑی سے واٹس ایپ چیٹ پر مشتمل صفحات کا ایک پلندہ نکالا اور صحافیوں کو دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی صرف 10 فیصد چیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد شامی 17 کو جنوبی افریقہ سے نکلا اور علیشبا کا بھی ٹکٹ بج کروایا اور دبئی میں اسی لڑکی کے نام پر ہوٹل بک کروا کر اس کے ساتھ ٹھہرا اور جنسی تعلق قائم کیا۔ یہ کیسے رومانس کریں گے اور ملاقات میں کیا کچھ ہو گا؟ سب کچھ پہلے ہی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔ علیشبا پاکستانی لڑکی ہے جس کے ساتھ محمد شامی نے دبئی میں گندگی پھیلائی اور پھر واپس آ کر مجھ سے مار پیٹ کرتا رہا۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings