Advertisement

شاباش مراد سعید!! صرف 2 ماہ میں اربوں روپے کی بچت! پی ٹی آئی رہنما نے آتے ہی آمدن میں کتنے کروڑ روپے کا اضافہ کر ڈالا ؟

Advertisements

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت مواصلات کی 76 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف وزارتوں میں کفایت شعاری کی مہم جاری ہے جس پر عمل کرتے ہوئے وزرات مواصلات نے مخلتف اخراجات میں کمی سے ساڑھے 3 ارب روپے بچا لیے۔کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت مواصلات نے اپنی اضافی گاڑیاں نیلام کر دی ہیں

جب کہ اعزازیہ اور انٹرٹینمنٹ فنڈز بھی ختم کر دئیے ہیں۔اضافی گاڑیوں سے آنے والے 20کروڑ 88 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دئیے۔فیول اور مرمت کے کاموں میں کمی کے باعث مزید 52 لاکھ روپے کی بچت ہوئی۔جب کہ وزارت کی جانب سے تجاوات کے خلاف آپریشن میں ایک ارب 28کروڑ روپے وصول کیے گیے اور غیر قانونی ٹھیکے اور گھپلوں میں 40کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی،جب کہ دو ماہ کے دوران وزارت مواصلات کی آمد ن میں 77کروڑ روپے کا اضافہ بھی ہوا۔

واضح رہے اکتوبر کے مہینے میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی زیر نگرانی نیلامی کے عمل میں شامل 33 گاڑیاں فروخت ہو گئی تھیں۔ 33 گاڑیوں کی نیلامی سے وزارت مواصلات کو 4 کروڑ 47 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔ نیلامی کے دوران 4 پراڈو 4 ڈبل کیبن اور 2 ہائی ایس سمیت متعدد گاڑیاں فروخت کی گئیں۔ گاڑیوں کے خریداروں کو 10 فیصد ٹیکس ایف بی آر کو ادا کرنا ہوگا۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے اس موقع پر کہا تھا کہ گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانہ میں جمع کروائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم، اب افسران کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 100 روزہ منصوبہ بندی میں شامل اہداف تیزی سے حاصل کر رہے ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings