Advertisement

”سندھ میں گورنر راج لگاؤ، عوام حشر کر دیں گے“ بلاول بھٹو نے حُکومت کو سخت الفاظ میں خبردار کر دیا

Advertisements

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنرراج لگاؤ، عوام حشرکردیں گے، سندھ حکومت کیخلاف پہلے دن سے سازش ہو رہی ہے، وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف روز اول سے سازش ہو رہی ہے۔

ابھی جے آئی ٹی رپورٹ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی تو سندھ حکومت گرانے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت سازش کر کے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا خواب پورا کر لے۔ پھر دیکھیں گے عوام آپ کا کیا حشر کرتی ہے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سردار ختر مینگل نے بلاول بھٹو زر داری سے مکالمہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings