Advertisement

سلمان خان کے جیل جانے کا دُکھ ، کم سن بچی نے کھانا کھانا چھوڑ دیا

Advertisements

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار سے متعلق کیس پر 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جُرمانے کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں جودھ پور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی قید پر جہاں ان کے مداح اور فلم انڈسٹری کے لوگ غمگین ہیں وہی سوشل میڈیا پر ایک کم سن بچی کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔

یہ بچی سلمان خان کی مداح ہے اور سلمان خان کے جیل جانے پر اس نے رو رو کر بُرا حال کر لیا ہے۔ بچی کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کو تو چھوڑ دیا جاتا ہے اور باہر بھی جانے دیا جاتا ہے پھر سلمان خان کو کیوں بند کر دیا ہے؟ بچی کی والدہ نے کھانا کھانے کا کہا تو اس نے اس دُکھ میں کھانا کھانے سے بھی انکار کر دیا، ایک اور بچی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے سلمان خان کو جلد از جلد چھوڑنے کی اپیل کی۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Advertisement

Source Daily.urdupoint.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings