Advertisement

’’سلمان خان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ ۔۔۔۔‘‘ جماعت اسلامی ہند نے ’’سلومیاں ‘‘ کو پانچ سال سزا ملنے کے بعد ایسا بیان جاری کر دیا

Advertisements

بھارتی فلموں کے ممتاز مسلمان سپر سٹار ہیرو سلمان خان جن کی آج ہی کالے ہرن کیس میں5سال سزا ملنے کے تیسرے روز ضمانت منظور ہو گئی ہے اور جودھ پور جیل سے رہا ہو کر ممبئی روانہ ہو گئے ہیں ۔سلمان خان کو ملنے والی سزا پر ہندوستان میں بھی سخت تنقید کی گئی جبکہ بھارت میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سلمان کی سزا کو اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی ہی کڑی قرار دیا گیا جبکہ ہندوستان کے بعض حلقوں کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی سزا کو کسی مذہب کے ساتھ جوڑنے کا عمل درست نہیں اور نہ ہی اس سزا کا تعلق تعصب اور بھارت میں پھیلی ہوئی مذہبی عصبیت سے جوڑا

جا سکتا ہے تاہم پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بھی بالی ووڈ کے مسلمان ہیرو کو دی جانے والی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’ سلمان خان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے سزا دی گئی، اگر وہ حکمران جماعت کے مذہب سے تعلق رکھتے تو انہیں سزا ہی نہ ہوتی ‘‘ خواجہ آصف کے اس بیان کو جماعت اسلامی ہند نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاکستان کچھ بھی کہتا رہے اس کی باتوں پر دھیان دینا مناسب نہیں ،سلمان خان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے غلطی جس کی وجہ سے انہیں سزا ملی ہے ‘‘۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق سلو میاں کو ملنے والی سزا نے بھارت میں بھی بحث کا ایک نیا دروازہ کھول دیا ہے ،20سال پرانے کیس میں بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ترین سپر سٹار کو 5سال کی سزا پر ہندوستان میں ان کے چاہنے والوں کو برہم کیا ہوا ہے تاہم اب ان کی ضمانت کے بعد ایک بار پھر سلمان خان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم دوسری طرف جودھ پور کی مقامی عدالت کی طرف سے سلمان خان کو دی گئی سزا کے معاملے پر پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان کو جماعت اسلامی ہند نے مسترد کردیا ہے۔جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جنرل انجینئر محمد سلیم نے بھارتی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کچھ بھی کہتا رہتا ہے، اس کی باتوں پر دھیان دینا نامناسب ہے،

پاکستان کو بھارت کے اندرونی معاملات کی بجائے اپنی فکر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو مسلمان ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ انہوں نے غلطی کی ہے، اس لئے ان کو سزا ملی ہے، جو بھی غلطی کرے گا عدالت سے اس کو سزا ملے گی، عدالت اپنا کام کررہی ہے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings