Advertisement

سلمان خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا لیکن اب وہ باہر نکلتے ہی کہاں جائیں گے اور کیسے؟ بڑی خبر آ گئی

Advertisements

بھارتی اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور ہوگئی ہے اور عدالت نے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست ضمانت کی سماعت پر سلمان خان کی بہنیں بھی عدالت میں موجودتھیں۔جودھ پورکی عدالت نے سلمان خان کو کالے ہرنوں کے غیرقانونی شکار کے الزام میں پانچ سال قید کی سز ا سنائی تھی۔
جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل میں بند کر دیا گیاتھا۔سلمان خان کے وکلاءنے ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کی جس کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ آج تک کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔عدالت نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر 25، 25 ہزار کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے ان کے بغیر اجازت ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے اور انہیں 7 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔’

جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن شکار کیس میں سلمان خان کو مجرم قرار دیا تھا۔عدالت نے سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی سلمان خان نے سزا سنائے جانے کےبعد دو راتیں جیل میں گزاریں۔نایاب کالے ہرنوں کے شکار کا واقعہ 1998 میں پیش آیا تھا جب سلمان خان نے اپنی فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں کے ہمراہ راجھستان میں شکار کھیلا تھا۔ ان کے خلاف مقامی برادری نے مقدمہ درج کروایا تھا جو اس ہرن کو مقدس قرار دیتے ہیں اور راجستھان میں ان کا شکار غیر قانونی ہے۔

Advertisement

Source Daily.urdupoint.c
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings